(عظمت مجید)ینگ ڈاکٹرز کی ہٹ دھرمی جاری ہے،ہسپتالوں کی اوپی ڈی 18 روز سے بند ہے جس کے سبب مریض شدید اذیت سے دوچار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹروں کی بے حسی کے باعث ہسپتالوں کی اوپی ڈی 18 روز سے بندہے،وائے ڈی اے کی ہٹ دھرمی کا خمیازہ مریضوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے،اوپی ڈی بند ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے ایم ار آئی،ایکسرے اور سی ٹی سکین رک گئے جبکہ ناک ،آنکھ اور دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد کے آپریشن بھی متاثر ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہیں بلکہ ماضی میں بھی ڈاکٹرز بارہا ایسی حرکت کرتے رہے ہیں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے سبب بے چارے غریب مریض بے بسی کی تصویر بنے رہتے ہیں۔