عمران خان اقتدار جانے کے بعد ذہنی مریض بن چکے: منظور وسان

14 Dec, 2022 | 11:18 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان  نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھی اقتدار جانے کے بعد ذہنی مریض بن چکے ہیں،مخالفین کی سازشیں ناکام ثابت ہوںگی۔

 اپنے بیان میں منظور وسان  کا کہنا تھا کہ ملک میں ذہنی مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ملک میں عام انتخابات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی رضا مندی سے ہوں گے،عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔

مزیدخبریں