دودھ کی قیمت میں اضافے کا امکان

14 Dec, 2022 | 09:49 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز کے دبائو پر دودھ کی سرکاری قیمت پر نظر ثانی کے لیے مشاورتی اجلاس 16 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ 25 اکتوبر کو دودھ کی قیمت 170 روپے لیٹر مقرر کی گئی تاہم شہر بھر میں دودھ 180 روپے لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

ادھر ڈیری فارمرز کا دعویٰ ہے کہ چارے کی شدید قلت کا سامنا ہے، خوراک اور ترسیل کی لاگت بڑھنے سے دودھ کی پیداواری لاگت 200 روپے سے تجاوز کر چکی ہے جس میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔ڈیری فارمز نے کہا کہ امپورٹ پر پابندیاں اور زرعی اجناس و چارے کی بے تحاشا ایکسپورٹ سے دودھ اور گوشت کی پیداواری لاگت مسلسل بڑھ رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں دودھ کی کھپت میں نمایاں کمی کے باوجود قیمت میں اضافہ بلاجواز ہے، انتظامیہ ڈیری مافیا کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے۔

قبل ازیں ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز نے سرکاری نرخ نہ بڑھائے جانے کی صورت دودھ کی فی لیٹر قیمت میں از خود اضافہ کی دھمکی دی تھی۔

مزیدخبریں