وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبا، اساتذہ کو بڑی خوشخبری سنا دی

14 Dec, 2022 | 09:04 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ملاقات کی،ملالہ یوسفزئی نے ایجوکیشن سیکٹر میں اصلاحات کے پروگرام کو سراہا۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے سکولوں میں 25 ہزار اساتذہ کی خالی اسامیوں پر بھرتی کی جائے گی ،پرائمری سطح پر پنجابی تعلیم کیلئے اساتذہ بھرتی جائیں گے ۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ طالبات کیلئے فری ٹرانسپورٹ کا آغاز کر رہے ہیں ،جنوبی پنجاب کی طالبات کے وظائف میں 100 فیصد اضافہ کردیا،انہوں نے کہاکہ طلبا کیلئے پہلی بار ناظرہ اور ترجمہ قرآن لازمی قرار دیا گیا۔

چودھری پرویز الٰہی نے ملالہ کی درخواست پر جسمانی سزا پر پابندی کا قانون لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ جسمانی سزا پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے ۔

ملالہ یوسفزئی نے کہاکہ تعلیم دوست اقدامات پر پرویز الٰہی کی معترف ہوں، چاہتی ہوں کوئی بچہ سکول سے باہر نہ رہے۔

مزیدخبریں