پاکستان میں مہنگائی کی شرح زیادہ رہنے کی پیش گوئی  

14 Dec, 2022 | 06:30 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2022 کا آﺅٹ لک جاری کردیا،پاکستان میں آئندہ مہینوں میں مہنگائی کی شرح زیادہ رہنے کی پیشگوئی کردی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر مزید گر سکتی ہے ،پاکستان میں توانائی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے ،رپورٹ کے مطابق سری لنکاخطے میں سب سے زیادہ مہنگا ہے ،جنوبی ایشیا میں معاشی ترقی کی شرح سیلاب کی وجہ سے کم ہوئی ،پاکستان اور بنگلہ دیش میں سیلاب نے معاشی ترقی کو متاثر کیا۔

 اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں معاشی ترقی کی شرح ساڑھے 6 کے بجائے 6 اعشاریہ 3 فیصد رہے گی،جنوبی ایشیا میں پاکستان دوسرا مہنگا ترین ملک ہے ،پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 26.6 فیصد ہے، سری لنکا میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 70.6 فیصد ہے ، بنگلہ دیش میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 8.9 فیصد ہے،بھارت میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 6.8 فیصد ہے ۔

رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ سیلاب نے پاکستان کی معیشت کو پے در پے نقصان پہنچایا،پاکستان میں سیلاب سے زراعت اور لائیو سٹاک کو بڑا نقصان پہنچا،سیلاب میں پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے ، پاکستان میں سیلاب سے گندم کی کاشت متاثر ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں