(جنید ریاض)لاہور سمیت پنجاب بھر کے اساتذہ کے تبادلوں میں کرپشن کا انکشاف ہو گیا،چیف سیکرٹری پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ۔
اساتذہ کے تبادلوں میں کرپشن کے انکشاف پر چیف سیکرٹری پنجاب نے تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی۔سیکرٹری ای این اینڈ این سی چار رکنی کمیٹی کے کنونئیر ہونگے۔کمیٹی تین سالوں میں ہونے والے اساتذہ کے تبادلوں کا ریکارڈ چیک کرے گا،کمیٹی ٹرانسفر پالیسی کا بھی جائزہ لے گی۔کمیٹی جائزہ لے گی کہ کن افسران نے تبادلوں کے لیے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ۔کمیٹی 30 دن میں اپنی رپورٹ جمع کرائے گی۔
اساتذہ کے تبادلوں میں کرپشن کا انکشاف
14 Dec, 2022 | 06:10 PM