عدالت کا رات 10 بجے مارکیٹیں اور ریسٹورینٹس بند کرنے کا حکم

14 Dec, 2022 | 02:48 PM

ویب ڈیسک : لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں رات 10 بجے مارکیٹیں اور ریسٹورینٹس بند کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی اسموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔دورانِ سماعت عدالت نے حکم دیا کہ مارکیٹیں رات 10 بند کی جائیں اور  جمعہ کے روز اسکول بند رکھیں جائیں، جو بھی اسکول جمعہ کو کھلے اسے سیل کردیا جائے۔

عدالت  نے اپنے حکم میں کہا کہ محکمہ ایجوکیشن عدالتی فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرائے۔عدالت نے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز ریسٹورینٹس بند کرنے پر ایک گھنٹے کا ریلیف دیتے ہوئے کہا کہ ان تینوں دنوں میں ریسٹورینٹس رات 11 بجے بند کیے جائیں جب کہ اتوار کے روز ابھی مارکیٹیں 10 بجے بند نہ کی جائیں۔

عدالت نے کہا کہ اب ان احکامات پر عمل درآمد کی مانیٹرنگ کرنی ہے۔

مزیدخبریں