(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ماڈل ایمل خان بھی بھارتی اداکار رنبیر سنگھ کے نقش قدم پر چل پڑے، انہوں انتہائی نازیبا فوٹو شوٹ کروا ڈالا جس دیکھ کر صارفین آگ بگولہ ہوگئے۔
پاکستان کے ایوارڈ یافتہ ماڈل ایمل خان کی ایک انتہائی نازیبا تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، یہ تصاویر فیشن فوٹو گرافر اشنا خان کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں، جس میں ایمل خان برہنہ (بغیر کپڑوں کے) ایک کرسی پر بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں.
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھارتی اداکار رنبیر سنگھ نے بھی بغیر کپڑوں کے ایک تصویر کھنچوائی تھی، جس پر انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، اب پاکستانی ماڈل ایمل خان نے بھی ان کی نقل کرتے ہوئے ایسی ہی ایک تصویر بنوائی ہے۔
ایمل خان کی یہ تصویر کس مقصد کے تحت لی گئی ہے یہ تو واضح نہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔
ایمل خان کی انتہائی نامناسب تصویر پر ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ’’کوئی شرم کوئی حیا‘‘۔ دوسرے صارف کا کہنا ہے کہ ’’میں انہیں آج سے پہلے تک نہیں جانتا تھا، اب جانتا ہوں، ان کا مشن مکمل ہوگیا‘‘۔
ایک صارف نے لکھا کہ بھائی ایسی کیا مجبوری تھی؟۔
فوٹو گرافر اشنا خان نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایمل خان کی مزید تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔