ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو ٹیلی فون کر کے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ریکوڈک معاہدے سے متعلق وزیراعظم کو تحفظات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سردار اختر مینگل کو ریکوڈک بل پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ ریکوڈک کے معاملے پر بات چیت کی گئی جبکہ کمیٹی کی تشکیل سے بھی آگاہ کیا۔