فٹبال ورلڈ کپ: گولڈن بوٹ کس کو ملے گا؟ 3 کھلاڑیوں میں سخت مقابلہ

14 Dec, 2022 | 12:41 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: گولڈن بوٹ ایوارڈ کی دوڑ میں ارجنٹینا کے لیونل میسی اور فرانس کے اولیور گروڈ بھی شامل ہیں، ان دونوں کھلاڑیوں نے اب تک 4-4 گول  کئے  ہیں، سب سے آگے ایمباپے ہیں جنھوں نے 5 گول کیے ہیں۔

 قطر میں کھیلا جا رہا فیفا عالمی کپ دھیرے دھیرے اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ایسے میں ’گولڈن بوٹ‘ ایوارڈ کیلئے کھلاڑیوں کے درمیان ریس تیز ہوگئی ہے۔ اسوقت تین کھلاڑی اس ریس میں سب سے آگے دکھائی دے رہے ہیں اور ان میں فرانس کے ایمباپے سب سے آگے ہیں۔ ’گولڈن بوٹ‘ ایوارڈ عالمی کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کو دیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں