ویب ڈیسک: لاہور میں نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کی تیاری شروع کر دی۔
نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کے لیے کل اجلاس بلا لیا ہے۔نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹا اور میدہ مہنگا ہو گیا ہے، گیس بھی نہیں مل رہی، لکڑی اور ایل پی جی مہنگی ہے۔ایسوسی ایشن نے کہا کہ نان اور روٹی 2 سے 3 روپے مزید مہنگی کرنا پڑے گی۔
واضح رہے کہ لاہور میں اس وقت روٹی 14 روپے اور نان 22 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔