(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت کا دوہرا معیار، دو اضلاع پر مہربان، باقی پنجاب نظرانداز،محکمہ خزانہ نے نئی ترقیاتی سکیموں کا بجٹ روک دیا، گجرات پابندی سے مستثنیٰ قرار، محکموں کو نئی ترقیاتی سکیمیں آئندہ برس کے بجٹ میں بھیجنے کی ہدایت کردی۔
پنجاب حکومت نے کفایت شعاری پالیسی پر عمل تیز کر دیا ہے، اور خزانے میں فنڈز نہ ہونے سے محکموں کو ترقیاتی سکیموں نہ بھجوانے کی ہدایت کر دی ہے۔ صوبائی محکموں کو بھجوائے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ترقیاتی سکیمیں اب آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھیجی جائیں۔ رواں مالی سال فنڈز کی قلت کے باعث کوئی سکیم منظور نہیں کی جائے گی۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ گجرات اور منڈی بہاوالدین کا بجٹ نہیں روکا گیا، گجرات اور منڈی بہاوالدین کی سکیموں کیلئے بجٹ کی فراہمی جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔