جنید صفدر کی شادی،مریم نواز کی سبز لہنگے میں مزید تصاویر وائرل

14 Dec, 2021 | 10:43 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) شادیوں کا سیزن ہے اور ہر طرف شادیوں کی تقریبات منعقد ہو رہی ہیں، جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو رہے ہیں   لیکن  جنید صفدر کی شادی  فی الحال اس پورے سیزن پر چھائی ہوئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اس پوری شادی پر جو شخصیت سب سے منفرد اور  پرکشش دکھائی  دے رہی ہے، وہ ہے  مریم نواز کی پرکشش شخصیت ، جو اپنے نت نئے پہناؤں اور ڈیزائنر سوٹ اور جوتوں کی وجہ سے ہمیشہ سے خبروں میں رہی ہیں۔

شادی کی اصل تقریب 17 دسمبر کو ہے لیکن اس سے پہلے ہی  مایوں اور مہندی  کی تقریبات بھی تو ہوتی ہیں جس میں شریک  مریم نواز، ان کی صاحبزادیوں اور دلہن سمیت دیگر کی  ڈریسنگ ، سٹائلنگ اور میک اپ نے  لڑکیوں  کو اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے،لڑکیاں خاص طور پر مریم نواز کی شخصیت سے خاصی متاثر دکھائی دے رہی ہیں۔

جنید صفدر کی بارات  روانہ ہو چکی ہے،بارات روانگی کے وقت مریم نواز نے سبز رنگ کا لہنگا زیب تن کر رکھا ہے جس میں وہ بہت ہی پرکشش نظر آ رہی ہیں۔

اس تصویر میں مریم نے وہی سبز رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور سر پر دوپٹہ لیا ہوا ہے،ایک اور تصویر میں وہ کیپٹن (ر )صفدر اور جنید صفدر کے ساتھ  درمیان میں کھڑی نظر آ رہی ہیں۔ 

مزیدخبریں