(اکمل سومرو)لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے سپیشل امتحانات، امتحانی مرکز سے دو جعلی طالب علم گرفتار، اصل امیدوار کی جگہ پرچہ دینے والے باسط علی کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے امیدوار سپیشل امتحانات لیے جارہے ہیں۔ دوران انسپکشن 49 لارنس روڈ پر قائم امتحانی مراکز میں ایک جعلی امیدوار باسط علی گرفتار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اصل امیدوار قدیر حسین رول نمبر 105029 کی جگہ امتحان دیتے ہوئے باسط علی پکڑا گیا ہے۔ باسط علی کے خلاف تھانہ سول لائن میں پرچہ درج کروا کر حوالہ پولیس کر دیا۔
امیدوار غلام مصطفی رول نمب104083 نقل کرتے ہوئے پکڑ ا گیا۔ غلام مصطفیٰ موبائل فون کے ذریعے سے نقل کر رہا تھا ۔ چیرمین مرزا حبیب علی کی کنٹرولر کو تمام امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔