تعلیمی اداروں کے باہرمنشیات کی سپلائی کرنیوالا نیٹ ورک پکڑا گیا

14 Dec, 2021 | 09:37 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)سی آئی اے پولیس نے تعلیمی اداروں کے باہرمنشیات کی سپلائی کرنے والا نیٹ ورک پکڑ لیا، دو منشیات سمگلروں سے ایک سو کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئی ہے۔

ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹائون محمد علی بٹ کے مطابق انہیں خفیہ اطلاع ملی کہ نواب ٹائون میں منشیات کی بڑی سپلائی پہنچی ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش وقاص اور بشارت خان کو گرفتار کر لیا،ایک سو چار کلو چرس اور چار کلو افیون برآمد کی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق دونوں منشیات فروش علاقہ غیر سے منشیات سمگل کر کےشہر کے تعلیمی اداروں کے باہر نوجوان نسل کو فروخت کرتے تھے،مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں