(زین مدنی)پنجاب آرٹس کونسل نے ستارہ تھیٹر گجو متہ میں غیر اخلاقی ڈانس پرفارمنسز پر کاروائی کے لئےڈی سی اور محکمہ داخلہ کو مراسلہ جاری کردیا۔
پنجاب آرٹس کونسل محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نےستارہ تھیٹر گجومتہ میں فحش ڈانس کے معاملہ پر ایکشن لیتے ہوئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائی کے لئے ہوم ڈیپارٹمنٹ اور ڈپٹی کمشنر کوخط لکھ دیا۔
ایس او پیز 2017 کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ اور ڈپٹی کمشنر تھیٹرز کے خلاف کارروائی کرنے کے مجاز ہیں لہذا قانون کے مطابق ستارہ تھیٹر گجومتہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈرامہ "سوہنی چن ورگی" کے دوران غیر اخلاقی و فحش ڈانس کی معلومات ملی تھیں۔
اداکاراؤں بالخصوص غزل راجہ، سونیا شہزادی، صائمہ چوہدری، ماہی بٹ نے فحش ڈانس کیا۔متعلقہ تھیٹر پہلے بھی متعد بار ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے جس پر وارننگ دی جاچکی ہیں۔