اومی کورون کی سب سے بڑے فٹبال میلے انٹری، درجنوں کیسز رپورٹ

14 Dec, 2021 | 07:34 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: برطانیہ میں اومی کرون کھیل کے میدان پر بھی حملہ آور ہوگیا، انگلش پریمیئر لیگ میں 42 سےزائد کیس سامنے آگئے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ  اور برینٹ فورڈ کے درمیان میچ ملتوی کردیا گیا۔

اومی کرون بے قابو، برطانیہ میں جاری سب سے بڑے فٹ بال لیگ انگلش پریمیئر کا مستقبل بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران پریمیئرلیگ میں کورونا کے 42 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
رونالڈوکی ٹیم مانچسٹریونائیٹڈ کےاسٹاف اورکھلاڑی میں بھی وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کےبعد مانچسٹریونائیٹڈ نےٹریننگ کمپلیکس بند کردیا جب کہ مانچسٹریونائیٹڈ اوربرینٹ فورڈکا میچ بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

کورونا کے شکارکھلاڑیوں اوراسٹاف کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیاہے، اس سےپہلے برائٹن، ٹوٹنہم، لائیسٹرسٹی اور آسٹن ولاکے اسٹاف اور کھلاڑیوں میں بھی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں