(علی ساہی)پنجاب کابینہ نے فلور ملوں کو گندم کےاجراکے لئے پالیسی 2021-22کی منظوری دے دی،وزیر اعلیٰ پنجاب نے گندم کی خریداری پر بھی سخت مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس میں مختلف ایجنڈے منظور کئے گئے۔ پنجاب حکومت نے محکمہ خوراک کی جانب سے پیش کردہ نئی گندم کے اجراکی پالیسی کی منظوری بھی دی ۔
پنجاب کابینہ نے محکمہ خوراک کو21ہزارمیٹرک ٹن روزانہ کی بنیادپرگندم جاری کرنےکی منظوری دی ہے۔ پنجاب کےخارجی اور داخلی راستوں پرخصوصی طور پر مانیٹرنگ پوائنٹس بنانےکی بھی منظوری دی گئی ۔
ادھر وزیراعلیٰ نے محکمہ خوراک کو گندم کی خریداری میں طے کردہ اہداف بھی 100 فیصد حاصل کرنے کی ہدایات دی ہیں ۔