سعدیہ خان: لاہور کی فضا سے آلودگی کے بادل نہ چھٹ سکے، آج بھی لاہور ایئر کوالٹی انڈکس 431 رہا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چھ سال بعد لاہور میں سات ہفتوں سے زائد خشک سپیل گزرا جبکہ جنوری کے پہلے دو ہفتوں میں سردی کی شدت بڑھے گی۔
آلودگی کے سائے مزید گہرے ہونے لگے آج کا پارہ 20 رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق 24 اکتوبر کے بعد لاہور میں بارش نہیں ہوئی۔ سات ہفتوں سے لاہور کا سپیل خشک ہے جبکہ ہوائیں بھی کم چلیں۔ محکمہ موسمیات ڈائریکٹر شاہد عباس نے بتایا کہ 25 دسمبر تک مطلع خشک رہے گا اور دسمبر کے آخری ایام میں بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ جنوری کے پہلے دو ہفتے سرد ہونگے اور بارش کے امکانات بھی ہیں ائیر کوالٹی انڈکس 431 تک پہنچ گیا سموگ کی صورتحال کی سنگینی کی بڑی وجہ ہوائیں نہ چلنا اور بارشوں کی کمی ہے بارشوں کے بعد سموگ مین کمی واقع ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب لاہور کے باسی آلودہ ترین فضا میں سانس لینے پر مجبور ہیں، آلودگی اور گرد سے آتی فضا معمالات زندگی متاثر کردیا جبکہ ٹاؤن ہال کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس245ٹاؤن شپ سیکٹر ٹو میں ایئر کوالٹی انڈیکس 262شاہدرہ، 431 نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 336، جیل روڈ 340، مال روڈ 402، جوہر ٹاؤن 399، رائے ونڈ 400، ڈیفنس 409 جبکہ کینٹ کا آلودگی کا تناسب بھی 300 سے تجاوز کرگیا۔