انجیر  کھائیں ،بیماریاں بھگائیں

14 Dec, 2021 | 06:29 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)انجیر کا شمار عام اور مشہور پھلوں میں ہوتا ہے،انجیر جنت کا پھل بھی کہلاتا ہے۔ انجیر کمزور اور دبلے لوگوں کے لیے قدرت کی نعمت ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  ا نجیر جسم کوپر کشش اور چہرے کو سفید و سرخ رنگت عطا کرنے کے ساتھ ساتھ دلکش بھی بناتی ہے۔انجیر کے اندر پروٹین، معدنی اجزاء شکر، کیلشیم، فاسفورس پائے جاتے ہیں۔ دونوں انجیر یعنی خشک اور تر میں وٹامن اے اور سی کثیر مقدار میں ہوتے ہیں جبکہ وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتے ہیں۔  عام کمزوری اور بخار میں  انجیر کا استعمال اچھے نتائج دیتا ہے۔انجیر ہاضمہ بہتر بناتی ہے، اگر بخار کی حالت میں مریض کا منہ بار بار خشک ہوجاتا ہوتو اس کا گودہ منہ میں رکھنے سے یہ تکلیف رفع ہو جاتی ہے۔

یہ پھل خون کے سرخ ذرات میں اضافہ کرتا ہے اور زہریلے مادے ختم کرکے خون کو صاف وشفاف کرتا ہے۔جن لوگوں کو پسینہ نہ آتا ہو ، اُن لوگوں کے لیے انجیر کا استعمال مفید ہے۔یہ گردہ اور مثانہ سے پتھری کو تحلیل کرکے نکال دیتی ہے۔ انجیر کو مغر بادام اور اخروٹ کے ساتھ ملا کر استعمال کریں تو یہ خطرناک زہروں سے محفوظ رکھتی ہے۔سردیوں میں بچوں کو خشک انجیر کھلانا اُن کی نشوونما کے لیے بے حد مفید ہے۔

یہ مردوں اور خواتین دونوں کو بانجھ پن سے تحفظ دیتا ہے، طبی سائنس کے مطابق اس پھل میں موجود منرلز ان ہارمونز کے لیے ضروری ہیں جو بانجھ پن سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔انجیر کا استعمال معدے کے تیزاب کو الکلی میں بدل دیتا ہے تو جن افراد کو معدے کے امراض جیسے تیزابیت، بدہضمی اور مرض کروہن کا سامنا ہوتا ہے، ان کے لیے انجیر کھانا فائدہ مند ہوتا ہے، کچھ ہفتوں تک رات کو انجیر پانی میں بھگو کر صبح کھانا ایسے افراد کے لیے مفید ہے۔کھانے کے بعد چند دانے انجیر کھانے سے غذائیت حاصل ہونے کے علاوہ قبض کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے۔

انجیر میں قدرتی وٹامن بی کمپلیکس موجود ہوتا ہے جو کہ اعصاب کے لیے انتہائی ضروری ہوتا ہے، اسی طرح وٹامن بی جسمانی توانائی کے لیے بھی بہت ضروری ہے کیونکہ اس کی کمی ہیموگلوبن کی مناسب مقدار نہ بننے کا باعث بنتی ہے، جس کے نتیجے میں جسم تھکاوٹ کا جلد شکار ہوتا ہے جبکہ اکثر سر بھی چکرانے لگتا ہے۔

انجیر میں موجود فینول، اومیگا تھری اور اومیگا تھری سکس فیٹی ایسڈز خون کی شریانوں کی صحت مستحکم رکھتے ہیں، فیٹی ایسڈز سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک سے تحفظ ملتا ہے۔انجیر میں موجود کیلشیئم اور میگنیشم  بلڈ پریشر کوبڑھنے سے روکتے ہیں۔

مزیدخبریں