ٹیچنگ ہسپتالوں میں مریضوں کو ہیپاٹائٹس کی ادویات ملنا بند

14 Dec, 2021 | 06:13 PM

Imran Fayyaz

(زاہد چوہدری)ڈائریکٹر جنرل پبلک ہیلتھ اور سرکاری ہسپتال انتظامیہ کے درمیان سرد جنگ جاری ،ٹیچنگ ہسپتالوں میں مریضوں کو ہیپاٹائٹس کی ادویات ملنا بند، خمیازہ غریب مریض بھگت رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام اور ٹیچنگ ہسپتالوں کے مابین مریضوں کا ڈیٹا آن لائن نہ ہونے پر جاری سرد جنگ کا خمیازہ غریب مریض بھگت رہے ہیں ۔سروسز ہسپتال، جناح اور جنرل ہسپتال میں مریضوں کو ہیپاٹائٹس کے علاج کیلئے ادویات کی فراہمی ڈیڑھ ماہ سے تعطل سے دوچار ہے۔

ذرائع کے مطابق تینوں ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا ڈیٹا آن لائن نہ ہونے کے باعث ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کی جانب سے ادویات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ جس سے مریض دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

مزیدخبریں