(ویب ڈیسک) تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی چھٹیاں کب ہوں گی؟طلبہ اور والدین کا تجسس بڑھنے لگا۔آخر موسم سرما کی کتنی چھٹیاں ہونی چاہیں،وزراء تعلیم کانفرنس میں 2 تجاویز زیرغورہیں۔
مختلف تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئی فیصلہ کیا جا رہا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیاں کس ہفتے سے شروع ہونی چاہئیں اور کب تک سکول بند رکھے جائیں؟ اس سلسلے میں اب تک 2 تجاویز سامنے آئی ہیں، پہلی تجویز کے مطابق تعلیمی ادارے 20 دسمبر سے 15 جنوری تک بند رکھے جائیں جب کہ دوسری تجویز میں 25 دسمبر سے 20 جنوری تک چھٹیوں کا مشورہ دیا گیا ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ کچھ ہی دیر بعد وزراءتعلیم کانفرنس میں ہوگا۔
موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق ہونے والی بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس آج شام ساڑھے5 بجے ہونا تھی جو تاحال نہیں ہوسکی۔اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس اور راجہ یاسر ہمایوں ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس میں چھٹیوں کا ساتھ ساتھ بچوں کی ویکسی نیشن سے متعلق بھی غور ہوگا۔سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔اجلاس میں صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
دوسری جانب او آئی سی وزرا خارجہ کی آمد کے موقع پر راولپنڈی میں تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا احکامات جاری کئے گئے ہیں۔راولپنڈی سٹی میں واقع تمام سرکاری اور نجی اداروں 18 دسمبر کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں میں موجود تعلیمی اداروں کھلے رہے گے،ضلعی انتظامیہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔