ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والے ہوجائیں ہوشیار

ATM Both Robbery
کیپشن: ATM
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والے شہری ہوجائیں ہوشیار، شہر میں ہونے والی ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم عوام الناس کی جمع پونچی ہتھیانے کے لئے سرگرم عمل ہیں، اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے والے بھی ان کے شر سے محفوظ نہیں۔ 

تفصیلات کےمطابق شہر میں ایک طرف حکومت تو دوسری جانب ڈاکو  عوام کی جیبیں خالی کرنے کے لئے سرگرم عمل ہیں،لاہور کے علاقہ ٹاؤن شپ سرکل میں ڈاکوؤں نے اے ٹی ایم بوتھ میں شہری کو لوٹ لیا،واردات کی سی سی ٹی وی سٹی42 نے حاصل کر لی۔

سٹی 42 کو موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ڈاکوؤں نےگن پوائنٹ پر شہری کو لوٹا،ڈاکو دوران واردات شہری کو تشدد کا بھی نشانہ بناتے رہے،دونوں ڈاکوؤں نے چہرے پر ماسک پہن رکھا تھا،شہری کے مزاحمت کرنے کے باوجود ڈاکو اے ٹی ایم بوتھ میں داخل ہو گئے۔
ڈاکو لوٹ مار کرتے ہوئے 30 ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے،ٹاؤن شپ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا تاحال ملزمان کا سراغ نہ لگ سکا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer