کورونا کی نئی قسم پہلے سے زیادہ خطرناک؟ سائنسدانوں کا حیران کن انکشاف

14 Dec, 2021 | 05:25 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  کورونا کی تیزی سے پھیلتی نئی قسم اومی کرون میں یہ تحقیق سامنے آئی ہے کہ اومی کرون مریض کو زیادہ بیمار نہیں کرتی اور نہ ہی کورونا کی اس نئی قسم کا متاثرہ شخص زیادہ دن اسپتال میں زیر علاج رہتا ہے۔
جنوبی افریقہ سائنسدانوں نے گزشتہ دو ہفتوں کی رپورٹ کی بنیاد پر کہا ہے کہ کورونا کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلنے کے شواہد نہیں ملے اور جنوبی افریقہ میں اب تک ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 22 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ “ڈیلٹا” کے پھیلنے کے وقت سب سے زیادہ 26 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

اومی کرون اب تک جنوبی افریقہ کے 9 صوبوں تک پھیل چکا ہے۔ اومی کرون سے متاثرہ شخص میں سنگین علامات دکھائی نہیں دیتیں تاہم اسے کم شدت والی قسم قرار دینا قبل ازوقت ہو گا۔ اس کے لیے مزید ریسرچ کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون گزشتہ 2 ہفتوں میں 60 سے زائد ممالک تک پھیل چکی ہے تاہم اس سے متاثرہ افراد میں موت کی شرح انتہائی کم بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

مزیدخبریں