(درنایاب)ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ سیون کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی ، فیروز پور روڈ ، وینس ہا ؤسنگ سوسائٹی اور شاداب کالونی میں عمارتیں سربمہر اور مسمار کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے نے فیروز پور روڈ پر سات عمارتیں سربمہر و مسمار کردیں ۔ پلاٹ نمبر 39 بی وینس سوسائٹی ، 190 اے وینس کو مسمار کردیا گیا ۔ پلاٹ نمبر 151 ، تیس کو مسمار جبکہ 46 اے کو سربمہر کردیا گیا ۔ شاداب سوسائٹی کی پندرہ املاک کو غیر قانونی کمرشلائزیشن پر سربمہر کیا گیا۔ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سدرہ تبسم نے کارروائی کی نگرانی کی جبکہ کارروائی کے دوران ایل ڈی اے عملہ اور پولیس بھی موقع پر موجود تھی۔
غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی،متعدد عمارتیں مسمار
14 Dec, 2021 | 04:53 PM