ویب ڈیسک: بے روزگار نوجوان کی نجی موبائل کمپنی کے ٹاور پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش،پولیس اور ریسکیو ٹیمیں نوجوان کو اتارنے کیلئے موقع پر پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں نوکری نہ ملنے پر بے روزگار نوجوان خودکشی کی دھمکی دیتے ہوئے للہ انٹرچینج کے قریب نجی موبائل کمپنی کے ٹاور پر نوجوان چڑھ گیا۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری مجھے نوکری دے ورنہ خود کشی کر لوں گا۔ریسکیو کے مطابق نوجوان پچھلےکئی گھنٹوں سے ٹاور پر موجود ہے، پولیس کی موجودگی میں نوجوان کو ٹاور سے اتارنے کی کوشش جاری ہے ۔ نوجوان کا تعلق لٍلہ ٹاون سے بتایا جا رہا ہے۔
جہلم: بے روز گاری سے تنگ نوجوان کی خود کشی کی کوشش
— KhabarNamay (@KhabarNamay) December 14, 2021
موٹروے انٹرچینج کے قریب نوجوان موبائیل ٹاور پے چڑ گیا
وفاقی وزیر فواد چوہدری اور وزیر اعظم نوکری دلوائیں،ورنہ کود کر خود کشی کر لوں گا،نوجوان
جہلم:پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں pic.twitter.com/zMw7oL4Psk