ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ تعلیم نے سکولز مالکان کیلئےنئی مشکل کھڑی کردی

Schools
کیپشن: Schools
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) نجی سکولز مالکان کیلئے بری خبر، محکمہ تعلیم نے سکولوں کی رجسٹریشن اور تجدید کے عمل کو مزید پچیدہ کردیا۔

محکمہ تعلیم ذرائع کے مطابق رجسٹریشن اور تجدید کے وقت سکولز مالکان کو بچوں کو پڑھائی جانے والی کتابوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرنا ہوگی، سکولوں میں بچوں کو کسی صورت غیر تصدیق شدہ کتاب پڑھانے کی اجازت نہیں ہوگی،سکولوں کو پرائیویٹ پبلشرز کی کتابیں پڑھانے کی منظوری پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سے لینی ہوگی ، غیر تصدیق شدہ کتاب پڑھانے پر سکول انتظامیہ کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 ایجوکیشن اتھارٹیز کے افسران ماہانہ رجسٹرڈ سکولوں کا وزٹ کریں گے، غیر تصدیق شدہ کتاب پڑھانے پر سکول کو بھاری جرمانہ یا رجسٹریشن بھی منسوخ کی جاسکتی ہے۔