کویت میں پاکستانی تارکین وطن پر بڑی  پابندی لگا دی

14 Dec, 2021 | 12:43 PM

 ویب ڈیسک : کویت میں ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے  پاکستانیوں سمیت دیگر غیر ملکی تارکین وطن   نے سول کارڈ کی تجدید نہ کرائی تو بنک اکاؤنٹ بند کردیئے جائیں گے، حکومت نے وارننگ جاری کردی۔

پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت  کے حکم نامے میں 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ان لوگوں کو ورک پرمٹ جاری کرنے سے منع کیا گیا ہے جن کے پاس ہائی اسکول کے سرٹیفکیٹ یا اس سے کم اور اس کے مساوی اسناد ہیں۔ انہیں کام جاری رکھنے کے لیے 2000 دینار کی رقم ادا کرنا ہوتی تھی جو کہ اب کم کرکے 500 دینار کردی گئی ہے۔

کویتی  میڈیا  کے مطابق اگر ان غیر ملکی صارفین کے سول کارڈ کی معیاد ختم ہوجاتی ہے تو کویتی بینک خود اس کیٹیگری کے صارفین کے بینک کارڈ بلاک کرنے کے پابند ہوں گے۔

کلائنٹ کی اس کے بینک اکاؤنٹ تک رسائی کو منجمد کر دیا جائے گا۔ وہ اس اکاؤنٹ سے رقم نکال یا جمع نہیں کرسکے گا جبکہ یہ طبقہ اپنے لوگوں کو بیرون ملک رقم منتقل کرنے سے محروم ہو جائے گا۔ 

مزیدخبریں