لاہور ہائیکورٹ کا تمام ٹی وی چینلز پر سموگ آگاہی مہم چلانے کا حکم

14 Dec, 2021 | 12:00 PM

Ibrar Ahmad

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کا تمام ٹی وی چینلز پر سموگ آگاہی مہم چلانے کا حکم۔ جسٹس شاہد کریم  نے  ریمارکس دیئے کہ   سموگ آگاہی مہم میں کہیں بھی پنجاب حکومت کا ذکر نہ کیا جائے، حکومت اکثر ایسا کرتی ہے کہ اپنا نام شامل کر لیتی ہے، سموگ آگاہی مہم خاص طور پر مفاد عامہ کیلئے ہو گی، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سموگ آگاہی مہم کا مواد پیمرا کو فراہم کرے۔

 لاہور ہائیکورٹ  کےجسٹس شاہد کریم  نے  لاہور میں بڑھتی سموگ پر قابو پانے  سے متعلق کیس کی سماعت کی ، لاہور ہائیکورٹ کا تمام ٹی وی چینلز پر سموگ آگاہی مہم چلانے کا حکم۔ جسٹس شاہد کریم  نے ریمارکس  دیئے  کہ  سموگ آگاہی مہم میں کہیں بھی پنجاب حکومت کا ذکر نہ کیا جائے،حکومت اکثر ایسا کرتی ہے کہ اپنا نام شامل کر لیتی ہے، آگاہی مہم خاص طور پر مفاد عامہ کیلئے ہو گی، جسٹس شاہد کریم نے مزید کہا کہ  پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سموگ آگاہی مہم کا مواد پیمرا کو فراہم کرے۔
عدالت نے ون وے کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سواروں کو 2 ہزار سے کم جرمانے کرنے کی میئر لاہور کی استدعا مسترد کردی، میئرلاہور نے مؤقف اختیار کیا کہ  رکشہ سوار کی روزانہ کی تنخواہ ہی 700 روپے ہے تو 2 ہزار جرمانے سے اسکا گھر نہیں چلتا، ایک خاتون کا نہر پر چالان کیا گیا تو وہ رو رہی تھی میں رکا تو مجھے کہتی میرے پاس 2 ہزار تو کیا 200 روپے تک نہیں، عوامی نمائندہ ہونے کی حیثیت سے استدعا کرتا ہوں کہ موٹرسائیکل سواروں کو جرمانہ 2 ہزار سے کم کر کے 500 کر دیا جائے،  جس پر جسٹس شاہد کریم  نے ریمارکس دیئے کہ  اس خاتون کو تب کیوں خیال نہیں آیا جب اس کا بیٹا ون وے کیخلاف ورزی کر رہا تھا؟  ہم سب نے ملکر سموگ کیخلاف کوشش کرنی ہے پھر ہی نتائج نکلیں گے۔ 
عدالت کا ایل ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن پر اظہار اطمینان، عدالت کا جمعرات کے روز پی ایس ایل ٹریفک پلان پیش کرنے کا بھی  حکم۔

مزیدخبریں