ننگرہار میں داعش کے 80 ارکان نے ہتھیار ڈال دیئے

14 Dec, 2021 | 10:28 AM

جلال آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک افغان سرحد پر واقع افغان صوبہ ننگرہار میں داعش کے کم از کم 80 ارکان نے امارت اسلامیہ کے سامنے ہتھیار ڈال کر طالبان حکومت کی حمایت کرنے لگے۔ 

افغان میڈیا نے امارت اسلامیہ کے صوبائی امیر برائے شعبہ اطلاعات کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ روز داعش کے 80 ارکان نے قبائلی عمائدین کی ثالثی اور کوششوں سے امارت اسلامیہ کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ صوبہ ننگرہار کے انٹیلی جنس ڈائریکٹر ڈاکٹر بشیر نے کہا ہے کہ داعش کے یہ ارکان صوبے کے دس اضلاع کے رہائشی ہیں جنہیں حکومت کی پالیسی کے تحت عام معافی دی گئی ہے۔ 

دریں اثنا ہتھیار ڈالنے والے داعش کے ارکان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ امارت اسلامیہ کی حمایت کریں گے۔ دوسری جانب قبائلی عمائدین نے بھی واضح کیا ہے کہ اگر کسی نے صوبے میں داعش کے ارکان کو رہائش فراہم کی تو ان کے گھروں کو آگ لگا دی جائے گی اور انہیں علاقہ سے نکال دیا جائے گا۔

مزیدخبریں