پاوری گرل جاتے سال بھارت میں بھی ٹاپ ٹرینڈ

14 Dec, 2021 | 09:31 AM

رائل پارک (زین مدنی )جاتے سال 2021 میں پاکستان کی سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین کی ویڈیو ''پاوری ہورہی ہے'' بھارت میں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ رہی۔

پاکستانی لڑکی دنا نیر کی  یہ ہماری کار ہے،'یہ ہم ہیں اور ہماری پاوری (پارٹی) ہو رہی ہےٗ کے الفاظ پر مشتمل 5 سیکنڈز کی ویڈیو  اس قدر مقبول ہوئی جس پر ان کو خود بھی یقین نہیں تھا کہ  انکی قسمت بدل جائے گی اور وہ مشہور ہوجائیں گی، اس ویڈیو کے بعد سے شوخ وچنچل پاکستانی لڑکی دنانیر کی مقبولیت میں  دن بدن اضافہ ہورہا ہے، دنانیر مبین کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد کر 14 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں 2021 کے دوران وائرل ویڈیوز کی ایک فہرست شیئر کی گئی ہے جس میں پاکستان کی سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین کی ویڈیو پاوری ہورہی ہے کو سرفہرست رکھا گیا ہے،  دنانیر کی 'پاوری ہو رہی ہے ' ویڈیو اتنی مقبول ہوئی کہ پاکستانی اسٹارز کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملک بھارت کے شوبز اسٹارز ، کھلاڑی اور دنیا کے مقبول ترین برانڈز نے بھی اس پر ویڈیوز اور اشتہارات بنا ڈالے تھے۔

مزیدخبریں