سی سی پی او عمر شیخ کا سٹاف کیخلاف بڑا ایکشن

14 Dec, 2020 | 09:59 PM

Arslan Sheikh

( عابد چوہدری ) سی سی پی او عمر شیخ نے مافیا کی شکل اختیار کرنے والے سالہا سال سے ایک ہی سیٹ پر تعینات کلریکل سٹاف تبدیل کردیا۔ پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 431 افسران و اہلکاروں کو تبدیل کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ایڈمن عثمان باجوہ کے مطابق پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 431 افسران و اہلکاروں کو تبدیل کیا گیا ہے جبکہ عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ پر تعینات 133 کلریکل/ منسٹریل سٹاف کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ تبدیل ہونے والوں میں سی سی پی او آفس، آپریشنز ونگ، انوسٹی گیشن ونگ اور سیکیورٹی ڈویژن کے افسران و اہلکار شامل ہیں۔ تبدیل ہونے والا کلریکل سٹاف سالہاسال سے پرکشش سیٹوں تعینات تھا۔

ایس ایس پی ایڈمن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والے اہلکاروں میں اسسٹنٹ محمد افضل کو آپریشن ونگ، اسسٹنٹ محمد وسیم خان کو سی سی پی او آفس، سٹینو سیدعلی عابد کاظمی کو سی سی پی او آفس، سینئر کلرک سید سہیل حیدر زیدی کو آپریشن ونگ، سینئر کلرک خالد محمود کو سی سی پی او آفس، سینئر کلرک صغراں بی بی سی سی پی او آفس اور جونیئر کلرک حیدر علی کو آپریشن ونگ تعینات کردیا گیا۔

اسی طرح جونیئر کلرک محمد یاسین کو آپریشن ونگ، جونیئر کلرک نوید اختر آپریشن ونگ، نائب قاصد عرفان اللہ آپریشن ون، نائب قاصد خاور عباس سکیورٹی ڈویژن، نائب قاصد محمد آصف سکیورٹی ڈویژن، نائب قاصد حافظ محمد امیر حمزہ اور نائب قاصد مرزا محسن بیگ سمیت دیگر شامل ہیں۔

ایس ایس پی ایڈمن عثمان باجوہ کے مطابق پڑھے لکھے، محنتی، اچھے ریکارڈ کے حامل افسران و اہلکاروں کو دفاتر میں تعیناتی کا موقع دیا جارہا ہے اوراہلکاروں کو برابر کا موقع ملنے سے بہترین نتائج حاصل ہونگے۔ 

مزیدخبریں