(سٹی 42) سولہ دسمبرسے پٹرولیم مصنوعات7روپےفی لٹر تک مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لٹر تک مہنگی کرنے کی تیاری کرلی۔ اس سلسلے میں اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا دی ہے،سمری کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے ، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کل نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی جبکہ نئی قیمتیں پندرہ روز کے لئے نافذ ہوں گی۔