بابر اعظم کی مشکلات کم نہ ہوسکیں۔۔استدعا مسترد

14 Dec, 2020 | 08:48 PM

Malik Sultan Awan

(جمال الدین جمالی) سیشن کورٹ میں قومی کرکٹر  بابراعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت، عدالت سے خاتون حمیزہ مختار کے وکلاء نے دستاویزات جمع کروانے کیلئے مہلت طلب کرلی، عدالت نے خاتون کے وکیل کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔
وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ خاتون کی میڈیکل رپورٹس ہسپتال سے لینی ہیں، خاتون کے وکیل نے کہا میڈیکل رپورٹس پر تمام کیسز سٹینڈ کرتا ہے جبکہ بابراعظم کے وکیل نے درخواست کو مسترد کرنے کی استدعا کردی اور موقف اختیار کیا کہ بابراعظم قومی کھلاڑی ہیں اور وہ نیشنل ہیرو ہیں، خاتون بابراعظم کو بلیک میل کرنے کیلئے درخواستیں دائر کررہی ہے۔

2016 میں خاتون نے بلیک میل کرنا شروع کیا جس پر پولیس نے تحقیقات کیں، پولیس نے تفتیش میں بابراعظم کو بے قصور قرار دیا، خاتون نے بابراعظم کو دوبارہ بلیک میل کرنا شروع کردیا ہے، بابراعظم کے اس کیس کو انڈین میڈیا صبح و شام چلا رہا ہے خاتون کی بے بنیاد درخواست کو مسترد کیا جائے، عدالت نے دونوں فریقین کا موقف سننے کے بعد سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران حمیزہ مختار نامی خاتون نے بابر اعظم پر جنسی زیادتی، تشدد، شادی کا جھانسہ دے کر دھوکا دینے اور مال بٹورنے کے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کئے تھے۔

مزیدخبریں