پی ڈی ایم نے حکومت کو مستعفی ہونے کیلئے ڈیڈ لائن دے دی

14 Dec, 2020 | 08:25 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

(سٹی 42) پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ نے حکومت کو 31 جنوری تک مستعفی ہونے کی ڈیڈ لائن دے دی۔

 تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم چیئرمین مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو مستعفی ہونے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت 31 جنوری تک مستعفی نہ ہوئی تو یکم فروری کو لانگ مارچ کا اعلان ہو گا۔مولانا کا کہنا تھاکہ 31 دسمبرتک ارکان اسمبلی استعفے اپنے قائدین کو جمع کروائیں گے۔

 جاتی امرا میں سربراہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہماکہ کارکن لانگ مارچ کی تیاری شروع کردیں،انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اسٹیرنگ کمیٹی نے صوبوں کو لانگ مارچ کی تیاری کے سلسلے میں جو شیڈول دیا ہے وہ بدستور برقرار رہے گا، مرکزی عہدیداران اور اسٹیرنگ کمیٹی کے اراکین جن جن صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں وہ اپنے اپنے صوبے میں میزبان کمیٹی ہوں گے اور اپنے اپنے صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہاں اور ذمہ داران کے اجلاس منعقد کریں گے تاکہ اپنے اپنے صوبے میں لانگ مارچ کی تیاری کی نگرانی کر سکیں۔

  اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  کہا کہ سلیکٹڈ اور سلیکٹرز کو اب پیچھے جانا ہو گا۔عمران ،ان استعفا دیں،انہوں نے کہا کہ اب مذاکرات نہیں مارچ کا وقت ہے۔میاں شہبازشریف سے جیل میں تعزیت کیلئے ملنے جا رہا ہوں۔انہوں نے کہا تمام فیصلغ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہونگے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ جس بات کا سرے سے وجودنہیں کچھ چینل پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔میں نے ایم پی ایز سے گلہ کیا کہ جلسہ گاہ چھوٹی رکھی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو جلسہ گاہ سے باہر کھڑے ہوکر خطاب سننا پڑا۔

مزیدخبریں