پاکستان کا چین سے بڑا تجارتی معاہدہ

14 Dec, 2020 | 08:15 PM

Malik Sultan Awan

(سٹی 42) پاکستان کا چین کے ساتھ کرنسی سویپ معاہدے میں توسیع اور حجم بڑھانے کا فیصلہ، چین پاکستان کو ایک ارب 50 کروڑ ڈالرز فراہم کرے گا، پاکستان نے سعودی عرب کے دو ارب ڈالرز واپس کرنے ہیں، چین کے ساتھ کرنسی سویپ معاہدہ 2011 میں ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق چین نے کرنسی سویپ معاہدے میں توسیع اور تجارتی حجم بڑھانے کی صورت میں پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس سے پاکستان کا سعودی قرضہ واپس کرنے میں مدد ملے گی، ذرائع کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب کو ایک ارب ڈالرز اس ماہ اور ایک ارب ڈالر اگلے ماہ واپس کرنے ہیں۔                                                            
پاکستان اور چین کا مقامی کرنسی میں دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے کرنسی سویپ کا معاہدہ صدر آصف زرداری کے دور میں دسمبر 2011 میں ہوا تھا، جس کے تحت دونوں ملک 10 ارب یوآن کی باہمی تجارت یوآن اور روپے میں کر سکتے تھے، اس معاہدے میں پہلے 2014 میں اور دوبارہ 2018 میں تین سال کی توسیع اور مقامی کرنسی میں باہمی تجارت کا حجم 20 ارب یوآن کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اب اس کی مدت اپرئل 2021 میں ختم ہو رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس معاہدے کے تحت ملنے والے ڈیڑھ ارب ڈالر پاکستان کے بیرونی قرضے میں بھی شمار نہیں ہوں گےبلکہ تجارتی سہولت کی مد میں اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں جائیں گے۔

مزیدخبریں