کتنے آدمی تھے؟؟ پی ڈی ایم جلسے کی ابتدائی رپورٹ تیار

14 Dec, 2020 | 07:28 PM

Arslan Sheikh

( علی اکبر ) پی ڈی ایم کا لاہور میں جلسہ، ابتدائی رپورٹ کے مطابق عوام پنڈال میں جانے کے بجائے سیر و تفریح کرتے رہے۔

پی ڈی ایم کا لاہور میں پاور شو کے حوالے سے پنجاب حکومت نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق ساٹھ فیصد شرکا دیگر شہروں سے لاہور پہنچے، لاہور آنے والے افراد جلسہ کے پنڈال میں جانے کی بجائے لاہور کے مختلف مقامات کی سیر کرتے رہے، اس طرح مینار پاکستان میں متعدد افراد پنڈال کی بجائے گریٹر اقبال پارک کی سیر کرتے رہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سیلفیوں کے شوقین افراد پی ڈی ایم قائدین کا خطاب سننے کے بجائے مینار پاکستان کا دروازہ توڑ کر بالائی منزل پر سیلفیاں بناتے رہے۔

مزید بتایا گیا ہے ن لیگی رہنما کارکنوں کے ہمراہ پنڈال میں فوٹو سیشن کروا کر خطابات سے قبل ہی روانہ ہوچکے تھے۔ سرد موسم کے باعث پنڈال میں خواتین زیادہ دیر موجود نہ رہیں۔

مزیدخبریں