ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئندہ چند روز  پی آئی اے کا فلائیٹ شیڈول متاثر  ہونے کا خدشہ

آئندہ چند روز  پی آئی اے کا فلائیٹ شیڈول متاثر  ہونے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: لاہور سمییت ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند کی وجہ سے آئندہ چند روز  پی آئی اے کا فلائیٹ شیڈول متاثر  ہونے کا خدشہ،  پی آئی اے  کی جانب سے پیشگی انتظامات۔

 تفصیلات کے مطابق  پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق اندرون ملک پروازیں حد نگاہ بہتر ہونے کی رپورٹ پر چلائی جائیں گی، جبکہ غیر ملکی پروازیں حد نگاہ کم ہونے کے باعث متبادل ائر پورٹ پر اتاری جائیں گی،  شیڈول کے مطابق پی کے  210 شارجہ سے سیالکوٹ کے بجائے لاہور آپریٹ کرے گی اور منگل  صبح 3 بج کر40 منٹ پر اترے گی۔

پی کے 281 سیالکوٹ تا مسقط اب لاہور تا مسقط آپریٹ ہوگی جو کہ رات 12 بجے روانہ ہوگی، منگل کو پی کے 9748 مدینہ تا لاہور  5 گھنٹے 30 منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوگی، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں سے درخواست ہے کہ ٹکٹ بک کرواتے وقت اپنے نمبرز کا ضرور اندراج کروائیں تاکہ ان کو پروازوں میں ردوبدل سے مطلع کیا جاسکے۔

تمام مسافروں کو ان کے درج شدہ نمبرز پر مطلع کیا جا رہا ہے،  ایئرپورٹس جانے سے پہلے پی آئی اے کے کال سینٹر سے اپنی پروازوں سے متعلق معلومات حاصل کرلیں۔

Shazia Bashir

Content Writer