افسروں کی ترقیاں، نوٹیفکیشن جاری

14 Dec, 2020 | 06:45 PM

Arslan Sheikh

( قیصر کھوکھر ) حکومت پنجاب نے متعدد افسروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی ہے، خرم پرویز کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل آباد لگا دیا گیا۔ 

پنجاب حکومت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خرم پرویز کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل آباد، عبدالماجد کو ایڈیشنل کمشنر اشتمال راولپنڈی، انجم زہرہ کو ڈپٹی سیکرٹری ماحولیات، رضوان نذیر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور خالد یامین کو گریڈ 19 میں ترقی دیکر ایڈیشنل کمشنر بہاولپور تعینات کردیا گیا۔

اسی طرح امجد بشیر، محمد ارشد بیگ، محمدعمران رضا کو گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی جبکہ محبوب احمد کو ترقی دے کر ڈی جی پی ایچ اے ساہیوال لگا دیا گیا۔ 

ڈی سی پاکپتن احمد کمال مان، ڈی سی ننکانہ منصور احمد راجہ، شفیق احمد ڈوگر، عامر حسین غازی اور عمران اکرم چوہان کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی۔

مزیدخبریں