ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت ٹرانسپورٹر پر مہربان ہوگئی

پنجاب حکومت ٹرانسپورٹر پر مہربان ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی رامے)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا نجی ٹرانسپورٹر پر نیا بوجھ ڈالنے کے لیے روٹ پرمٹ فیس میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ، وزیر اعلی پنجاب نے محکمہ ٹرانسپورٹ روٹ پرمٹ فیس بڑھانے کی بجائے کم کرنے کی ہدایت  دے دی،محکمہ ٹرانسپورٹ نے نجی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ پر سالانہ فیس میں اضافے کے لیے ایوان وزیر اعلی کو سمری ارسال کی تھی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار  نےنجی ٹرانسپورٹر پر نیا بوجھ ڈالنے کے لیے روٹ پرمٹ فیس میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔وزیر اعلی پنجاب نے محکمہ ٹرانسپورٹ روٹ پرمٹ فیس بڑھانے کی بجائے کم کرنے کی ہدایت دی،جس میں مسافروں کے لیے A کلاس بسوں پر روٹ پرمٹ 950 روپے سے بڑھا کر 1400 روپے کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

بی کلاس بسوں کے روٹ پرمٹ میں 700 سے گیارہ سو روپے کا اضافہ تجویز دیا گیا ۔ایم کلاس روٹ والی بسوں کو روٹ پرمٹ 2000 روپے میں دیا جانا تھا۔ٹیکسی کیب کو روٹ پرمٹ 600 کی بجائے 850 روپے میں دینے کی تجویز تھی۔گڈز ٹرانسپورٹ کو روٹ پرمٹ 2550 روپے میں کی تجویز تھی۔موٹر سائیکل رکشہ والوں کو ایک سال کے روٹ پرمٹ پر 600 روپے فیس کی تجویز تھی۔

علاوہ ازیں موٹر کیب رکشہ پر تین سال میں 600 روپے کی فیس کی بجائے اب ایک سال کے پر مٹ پر 600 روپے مقرر کرنے کی تجویز تھی۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے نجی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ پر سالانہ فیس میں اضافے کے لیے ایوان وزیر اعلی کو سمری ارسال کی تھی۔وزیر اعلیٰ نے موبلائزئشن کمیٹی کو کہا ہے کہ فیسوں میں کمی کی جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer