حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار شریف پر چوری کی تیسری واردات سامنے آگئی

14 Dec, 2020 | 04:41 PM

Shazia Bashir

شاہد ندیم سپرہ: حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار شریف پر چوری کی تیسری واردات سامنے آگئی، کیش اوپننگ کے دوران ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کرنے والا ملازم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
 

 تفصیلات کے مطابق  حضرت داتا گنج بخشؒ کے دربار سے لاکھوں روپے چرانے والا ملازم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ذرائع نے بتایا کہ داتا دربار میں تعینات نگران محمد شریف نے کیش اوپننگ کے دوران رقم چوری کی، ذرائع نے بتایا کہ ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کرنے والا ملازم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، داتا دربار انتظامیہ نے کیش چور سے رقم ریکور کر لی۔

واضح رہے کہ داتا دربار میں کیش چوری کرنے کی تیسری واردات ہوئی ہے، انتطامیہ کی جانب سنگین مسئلے پر آنکھیں بند کرنے کی وجہ سے کیسز رپورٹ ہوئے، اس سے قبل نگران شفیق بٹ اور حافظ اشرف کیش چوری میں ملوث پائے گئے تھے، کیش چوری میں ملوث ہونے کے باوجود دونوں ملازمین داتا دربار میں ہی تعینات ہیں۔

محکمہ اوقاف کی جانب سے مناسب کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے ایک بار پھر لاکھوں روپے چرانے کا واقعہ ہوا، جبکہ داتا دربار انتظامیہ نے کیش چوری کی واردات کو تسلم کرلیا اور موقف اختیار کیا کہ پکڑے جانیوالا سرکاری ملازم نہیں جس کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں