سکالرشپس سےمتعلق اساتذہ وطلبا کیلئے اچھی خبر

14 Dec, 2020 | 02:46 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(عمران یونس) ایچ ای سی نے پی ایچ ڈی پروگرام نے اساتذہ اور طلباء کے لئے  امریکن یونیورسٹیز کی سکالر شپس کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایچ ڈی پروگرام کے لیے اساتذہ اور طلباء کو امریکن یونیورسٹیز کی سکالر شپ دی جائے گی، سکالر شپس کے لئے سرکاری یونیورسٹیز اور کالجز کے اساتذہ بھی اپلائی کرسکیں گے جبکہ عام طلبہ بھی سکالر شپس کے لیے اپلائی کرسکیں گے، ایچ ای سی کے مطابق مذکورہ طلبہ پہلے کوئی اور سکالر شپ حاصل نہ کر رہے ہوں، سرکاری ریگولر اساتذہ کے لئے عمر کی حد 40 سال جبکہ دیگر کے لیے 35 سال کی شرط ہے، درخواستیں جمع کروانے کی  آخری تاریخ 10 جنوری ہے۔

یاد رہے کہ   سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ینگ لیڈر پروگرام کے اساتذہ کو تربیتی کورس کے لئےجاپان بھیجوانے کا فیصلہ کیا۔ تربیتی کورس کا دورانیہ ایک سال رکھا گیا ہے، اساتذہ کو پنجاب حکومت کے تعاون سے تربیتی کورس کے لئےبھیجوایا جائے گا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے انگریزی زبان پر عبور رکھنے والے اساتذہ سے درخواستیں طلب کرلی، منتخب ہونے والے اساتذہ کو حکومت جاپان ینگ لیڈرز پروگرام کے تحت سکالر شپ بھی مہیا کرے گی۔

تربیت کا دورانیہ 2021 تا 2022 اپریل تک ہوگا، موصول ہونے درخواستوں کا جائزہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ذیلی ادارہ اسپیشل صوبائی بورڈ کرے گا،خواہش مند ٹیچرز ای اے ڈی ڈاٹ گورنمنٹ کی ویب سائٹ سے فارم اور معلومات ڈاؤنلوڈ کرکے اپلائی کرسکیں گے۔

مزیدخبریں