(سٹی42) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کرکٹ کے بعد ٹک ٹاک پر بھی رنگ جمارہے ہیں، کرکٹر نے ایک گانے کی ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں اہلیہ سامعہ آرزو بھی موجود ہیں، مداحوں کی جانب سے اس کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ، فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک، زوم،ٹویٹر جیسی ایپس کا استعمال صارفین میں بڑھ رہا ہے، مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک کے بخار میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی بھی مبتلا ہوگئے، گزشتہ روز حسن علی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ٹک ٹاک پر ایک ویڈیواپلوڈ کی جو دیکھتے ہیں تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔
ٹک ٹاک ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل کی گئی،ویڈیو میں کرکٹر حسن علی اور ان کی اہلیہ بھارتی پنجابی گانے پر اداکاری کرتے نظر آرہے ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کرتے تنقید کی جبکہ کچھ نے دونوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تاہم کمنٹس سیشن میں تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ حسن علی کی اہلیہ کی نئی تصویر وائرل ہوئی تھی، نئی تصویر کو دکھا کر مداحوں نے مبارک باد،نیک خواہشات اور دعائیں دیں، تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اُن کے ہاں جلد ننھا مہمان آنے والا ہے۔
حسن علی کی اہلیہ نے تصویر کے کیپشن میں تحریر کیا کہ ’چاہے میرا دن کتنا ہی خراب کیوں نہ ہو لیکن اپنے بچے کی حرکت محسوس کرکے ہر چیز کو ٹھیک کردیتی ہوں۔‘اس بڑی خوشی پر انہوں نے اللّہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے ’الحمداللّہ‘ بھی لکھا۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹر ٹیم کے مایاناز فاسٹ باؤلر حسن علی کی شادی 2019 میں اگست کے مہینے میں سرانجام پائی تھی، انہوں نے بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو کے ساتھ شادی کی، شادی کی تقریب دبئی کے نجی ہوٹل میں ہوئی تھی، جس میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔