تیسری منزل سے بچہ گرکرجاں بحق

14 Dec, 2020 | 10:46 AM

M .SAJID .KHAN

(اسرار خان)وحدت کالونی کے علاقہ نواب پورہ میں 8 سالہ بچہ مکان کی بالائی منزل سے گر کر جان کی بازی ہار گیا ۔

پولیس کے مطابق نواب پورہ کا رہائشی 8 سالہ حسین چھت پر کھیلتے ہوئے تیسری منزل سے پُراسرار طور پرگر کر شدید زخمی ہو گیا ۔ بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ بچے کی میت گھر پہنچی تو کہرام برپا ہو گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔ جس کی رات گئے شاہ کمال قبرستان میں تدفین کر دی گئی ۔

چھتوں سے بچوں نے گرنے، کرنٹ لگنے کے واقعات بھی بڑھنے لگے ہیں، کتنی ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں جبکہ کئی معصوم بچے بجلی کی تاروں سے جھول گئے، بلند عمارتوں میں چھتوں پر پردے نہ ہونے کی وجہ سے افسوسناک واقعات ہورہے ہیں جبکہ اکثر دیکھنے میں یہ بھی آیا ہے کہ بچے کی ضدکرنے پر اکیلا چھت پر چھوڑدیا جاتا یا پھر والدین کی جانب سے لاپرواہی کا مظاہرہ کیاجاتا جو کہ نقصان کی صورت میں سامنے آتاہے۔

مزیدخبریں