(سٹی42)عوام پر مہنگائی کے وار جاری ہیں،یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن پاکستان نے گھی کی قیمت میں اضافہ کر دیا, یوٹیلیٹی اسٹورز پر فی کلو گھی 13روپے مہنگا کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کا 6ارب روپے کا ریلیف پیکچ بھی کام نہ آیا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 13روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا، گھی کی قیمت 162روپے سے بڑھاکر فی کلو175روپے کردی گئی، گھی مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، گھی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
ذرائع کا کہناتھا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر فروخت ہونے والاحیات بناسپتی 13 روپے فی کلو مہنگا ، 13روپے اضافے کے بعد حیات بناسپتی 175 روپے فی کلو ہو گیا۔