ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹر کےپرچوں کی مارکنگ کرنیوالے اساتذہ معاوضوں سے محروم

انٹر کےپرچوں کی مارکنگ کرنیوالے اساتذہ معاوضوں سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) انٹرمیڈیٹ کے پرچوں کی مارکنگ کرنے والے اساتذہ چھ مہینوں سے معاوضوں کی ادائیگی سے محروم ہیں،تین ہزار سے زائد اساتذہ کے پیسے لاہور بورڈ نے دبا لیے۔

لاہور بورڈکےتحت انٹرمیڈیٹ امتحانات میں پرچوں کی مارکنگ کرنیوالےسرکاری و پرائیویٹ کالجوں کے اساتذہ کو 3 مہینے بعد بھی معاوضوں کی ادائیگی نہیں کی جا رہی جس کے باعث ان اساتذہ میں سخت رد عمل پایا جا رہا ہے، لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ کے فی پرچے کی مارکنگ کے 40 روپے ادا کرتا ہے اور ان امتحانات میں مجموعی طور پر تین لاکھ سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی تھی۔

لاہور بورڈ نے جون کے مہینے کی سخت گرمی میں اساتذہ سے پرچوں کی مارکنگ کرائی تھی تاہم آج تک معاوضہ ادا نہیں کیا گیا، مارکنگ کرنیوالےاساتذہ کہتے ہیں کہ لاہور بورڈ کے رویے کے باعث مارکنگ چھوڑ جائیں گے، لاہور بورڈ کے ترجمان سجاد علی بھٹی کہتے ہیں کہ اساتذہ کے بل آڈٹ سے کلیئر ہوتے ہی معاوضے ادا کر دیئے جائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer