( سٹی42) کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی و قتل کیس میں ملزم سہیل کا 342 کا حتمی بیان قلمبند کیا گیا، کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق چونیاں میں 4 کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کرنے والے ملزم سہیل کا 342 کا حتمی بیان قلمبند کرلیا گیا، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اقبال نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت کی، انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم سہیل شہزادہ کے خلاف مجموعی طور پر 23 گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے ہیں.
ملزم سہیل شہزاد نے 342 کے حتمی بیان میں الزامات کو جھوٹا قرار دے دیا,پراسیکیوٹر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالرؤف وٹو نے گواہوں کے بیانات قلمبند کرائے۔