’’نوازشریف واپسی کی تاریخ قریب آتے ہی زیادہ بیمار ہو جاتے ہیں‘‘

14 Dec, 2019 | 03:26 PM

Shazia Bashir
Read more!

قذافی بٹ: صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نےکہا کہ پی آئی سی واقعے میں ملوث احسان نیازی وزیر اعظم کے بھانجے بعد میں مسلم لیگ(ن) کے سپورٹر حفیظ اللہ نیازی کے بیٹے پہلے ہیں، ان کی گرفتاری کیلئے چھاپےمارے جارہے ہیں کیونکہ  نئے پاکستان میں قانون سب کیلئےبرابر ہے۔ نوازشریف واپسی کی تاریخ قریب آتے ہی زیادہ بیمار ہو جاتے ہیں۔

پی آئی سی واقعہ کے بعد وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ڈی جی پی آرآفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی سی والے واقعے کے روزاگر میں آنسو گیس بند نہ کرواتا تو اس میں مزید ہلاکتیں ہو سکتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلا برادری میں بھی 90 فیصد لوگ ایسے ہیں جوسمجھتے ہیں کہ معاملات ٹھیک نہیں چل رہے۔

لیکن ان کے انتخابات قریب ہیں اس لئے شاید ان کے امیدواروں کی کچھ مجبوریاں ہوں گی۔ فیاض الحسن چوہان نے پنجاب میں ہنر مندنوجوان پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی طرح اس منصوبے میں اقربا پروری نہیں کی گئی اوروزیراعلی کا کوئی بھائی یا بیٹا مریم نواز کی طرح اس کا انچارج نہیں بنایا گیا۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ دو تہائی اکثریت نہ ہونے کی مجبوری کی وجہ سے جنوبی پنجاب کا صوبہ نہیں بنا سکے لیکن وہاں پنجاب کا 35 فیصد بجٹ مختص کر کے زیادہ تر نئے ہسپتال اور یونیورسٹیاں وہاں بنائی جا رہی ہیں۔  نواز شریف لندن میں مہنگے برگر کھارہے ہیں اور رپورٹ پیش کرنے کے دن قریب آتے ہی بیمار ہو جاتے ہیں۔

             

مزیدخبریں