ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ پی آئی سی کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

 سانحہ پی آئی سی کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نےپی آئی سی حملے کی تحقیقات  کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

بدھ کے روز  پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں ہنگامہ آرائی کے واقعہ پر حکومت پنجاب حرکت میں آگئی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے سانحہ پی آئی سی کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل  دینے کا فیصلہ کرلیا، کمیٹی وکلا ، ڈاکٹر اور پولیس کے سانحہ میں کردار کا تعین کرے گی اور اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو دے گی، آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئےاس رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا، ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی میں شامل ارکان کے نام فائنل کرنے کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 11 دسمبر کو وکلاء نے پی آئی سی کو میدان جنگ بنا دیا،  وکلاء نے ڈاکٹرز کے ساتھ تنازع پرپی آئی سی پر دھاوا بولا اور توڑ پھوڑ کی،  جس کے نتیجے میں طبی امداد نہ ملنے سے تین مریض جاں بحق ہوگئے، وکلاء نےموقع پر پہنچنے والے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

Sughra Afzal

Content Writer