ایل ڈی اے سٹی منصوبے میں ترقیاتی کاموں کی سست رفتار

14 Dec, 2019 | 03:07 PM

Shazia Bashir

در نایاب: ایل ڈی اے سٹی منصوبے میں ترقیاتی کاموں کی سست رفتار، ایل ڈی اے انجنئیرنگ ونگ چار ماہ میں تین ارب کے بجٹ میں صرف دس کروڑ ہی خرچ کرسکا۔

ایل ڈی اے سٹی کے ڈویلپمنٹ ورکس کیلئے رواں مالی سال میں تین ارب روپے مختص کررکھے ہیں۔ ایل ڈی اے سٹی کے منصوبے کے ڈویلپمنٹ ورکس کی سست روی کا نیب نے بھی نوٹس لے رکھا ہے۔

  ایل ڈی اے سٹی کے سات پیکجز میں سے صرف دو پیکجز پر کام شروع کررکھا ہے۔ ایل ڈی اے سٹی کی ایکسیس روڈ پر کام شروع کیا جانا باقی ہے  ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے سٹی کی ڈویلپمنٹ کی موجودہ رفتار سے آئندہ پانچ سال تک بھی پلاٹوں کا قبضہ دینا ممکن نہیں ہوگا۔

ایل ڈی اے سٹی کیلئے تاحال الیکٹرک سٹی اور سوئی گیس کے کنکشن لینا باقی ہے۔

مزیدخبریں